تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا مریضوں‌ کے لیے مختص ہوٹل اچانک منہدم

بیجنگ: چین کے صوبے گوانژو میں قرنطینہ قرار دیا جانے والا  پانچ منزلہ ہوٹل اچانک زمیں بوس ہوگیا۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوانژو کے دارالحکومت میں واقع ژن جیا ہوٹل مقامی وقت کے مطابق 7 بجے کے وقت اچانک منہدم ہوا۔

صوبائی حکام نے اس ہوٹل میں 70 کرونا وائرس کے مریض قرنطینہ کے لیے رکھے تھے۔ اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ہوٹل منہدم ہونے کے بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ میڈیکل عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

مقامی میڈیا نے حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے البتہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 23 افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ بقیہ کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ عمارت گرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا اسمارٹ ہیلمٹ‌

سرکاری میڈیا نے یہ بھی تصدیق کی کہ حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کو چودہ روز تک علیحدہ رکھنے کے لیے اس ہوٹل کو مختص کیا تھا جس میں 70 سے زائد مریض موجود تھے۔

ریسکیو رضاکاروں کا کہنا ہے کہ ہم تمام زخمیوں کو باحفاظت نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپریشن کے لیے مشینری بھی طلب کرلی گئی تاکہ جلد از جلد زخمیوں کو نکالا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق ژن جیا ہوٹل 2018 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ 80 کمروں پر مشتمل فائیو اسٹار ہوٹل ہے جہاں کاروباری شخصیات دورے کے دوران قیام کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار سے تجاوز کرچکی جبکہ مختلف ممالک میں 3 ہزار 4 سو 80 اموات بھی ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -