جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

چین کا امریکی فضائی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار، تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین نے امریکی فضائی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا، حادثے میں ہلاک مسافروں میں 2 چینی شہری بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی فضائی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے

ترجمان نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام حادثےکی تحقیقات میں پیشرفت سے جلد آگاہ کریں، حادثے میں ہلاک مسافروں میں 2 چینی شہری بھی شامل ہیں۔

یاد رہے aمریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد قریبی دریا میں گرگیا تھا، جس کے نتیجے میں تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس طیارے میں اسریٰ حسین اور عملے کے اراکین سمیت 64 افراد سوار تھے تاہم حکام کے مطابق اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں