تازہ ترین

چین کی معیشت کے حوالے سے اہم خبر

بیجنگ: چین میں قومی معیشت کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق منگل کو قومی ادارے برائے شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون نے کہا ہے کہ چین کے جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کا جی ڈی پی 29.63 ٹریلین یوآن (تقریباً 4.17 ٹریلین امریکی ڈالر) تھا جس میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 1.6 فی صد کا ماہانہ اضافہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں پیداوار کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئے نتائج حاصل کیے ہیں، اور قومی معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے اور یہ مالی سال کی ایک اچھی شروعات ہے۔

Comments

- Advertisement -