تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چین: عمارتوں پر عمودی سبزہ اگانا مہنگا پڑگیا، انجام کیا ہوا؟

بیجنگ: چین میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے رہائشی عمارتوں پر عمودی سبزہ اگانا مہنگا ثابت ہوا، اپارٹمنٹس میں مچھروں نے اپنے ڈیرے ڈال لیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے چینگدو میں رہائشی عمارتوں میں عمودی جنگل اگانے کی کوشش کی گئی، جس کے لیے ‘سٹی فاریسٹ گارڈن کمپلیکس’ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

یہ کوشش کامیاب تو رہی لیکن جلد ہی یہ خواہش ایک ڈراؤنا خوب بن گئی کیوں کہ عمارت اب خوبصورت نظر آنے کے بجائے مچھروں کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ بالکنیوں کے اطراف جھاڑیاں اور ٹہنیاں بھی لٹک رہی ہیں۔

عمودی جنگل کی خواہش ڈراؤنا خواب بن گئی

یہ منصوبہ سال 2018 میں شروع کیا گیا تھا، پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد رواں سال اپریل تک اس کے تمام 826 یونٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی بالکنیوں میں 20 طرح کے پودے لگے ہوئے ہیں جو نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ شور سے بھی لوگوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

عمودی جنگل کی خواہش ڈراؤنا خواب بن گئی

لیکن بدقسمتی سے مچھروں اور سبزہ کا خیال نہ رکھنے کے باعث شہری عمارت میں رہنے سے اجتناب برت رہے ہیں، اب تک صرف 10 خاندان ہی ایسے ہیں جنہوں نے ان عمارتوں میں رہائش اختیار کی ہے۔

عمودی جنگل کی خواہش ڈراؤنا خواب بن گئی

جبکہ اس کے تقریباً تمام ہی کمپلیکس خالی ہیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر عمودی جنگل کا تصور بھی دم توڑ رہا ہے، کیوں کہ مذکورہ اپارٹمنٹس کے علاوہ بھی کئی عمارتیں اسی طرح تیاری کی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -