تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’چین کرونا سے نمٹنے کے لیے دوسرے ممالک کی مدد کررہا ہے‘

بیجنگ: ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کروناوائرس کے خلاف جنگ میں دوسرے ممالک کی مدد کررہا ہے، یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا نہیں بلکہ وائرس کے خلاف متحدہ ہونے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ چین دیگر ممالک میں حفاظتی لباس، ماسک، دستانے اور طبی آلات فراہم کررہا ہے، عالمی ادارہ صحت اور بیشتر ممالک کے ماہرین کہہ چکے کرونا وائرس لیب میں تیار نہیں ہوا، سازشی نظریات چینی اور امریکی سائنسدانوں میں تعاون میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

ترجمان نے الزام تراشی کے ردعمل میں کہا کہ امریکا کو اب جان لینا ہوگا اس کا دشمن کروناوائرس ہے چین نہیں، ہمیں اس وقت صحت عامہ کے بہت بڑے بحران کا سامنا ہے، ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے ہم آہنگی سے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ امریکا نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کرونا ازخود تیار کیا ہے۔

کرونا وائرس: دنیا بھر میں‌ 24 لاکھ سے زائد افراد متاثر

چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے امریکا اور یورپ سمیت ساری دنیا میں تباہی مچارکھی ہے جہاں قبرستانوں میں لاشوں کو دفنانے کی جگہ ختم ہوچکی ہے اور اسپتالوں میں مریضوں اور طبی عملے کےلیے سامان کم پڑگیا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 58 ہوگئی ہے۔

تاہم حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 6 لاکھ 17 ہزار سے زائد کرونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -