منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پر امن اتنخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی، چین پاکستان کی مدد کو آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شفاف اور پر امن اتنخابات کے بعد غیرملکی مالیاتی اداروں کا اعتماد بھی بحال ہوگیا اور چین پاکستان کی مدد کو آگیا، چین پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد جہاں پاکستان میں برادری کا اعتماد بحال ہوا وہیں غیرملکی مالیاتی اداروں کا اعتماد بھی بحال ہونے لگا، چین پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکو سنبھالہ دینے کے لئے دو ارب ڈالر کا آسان قرضہ دے گا۔

ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر میں ایک ارب ڈالر دو اگست تک ملکی خزانے میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے، چین کی طرف سے ملنے والے اس رقم کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر کی آمد سے روپے کی قدر میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی واضع برتری کے بعد سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔


مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے


منی مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے چین کی جانب سے پیکج ملنے کے بعد ڈالر مزید سستا ہوگا، آسان قرض کے حصول کی کوشش کافی عرصے سے جاری تھی تاہم چین کی جانب سے مثبت جواب اب ملا ہے۔

دوسری جانب  پاکستان میں پرامن انتخابات اور پی ٹی آئی کی کامیابی نے معیشت پر اچھے اثرات مرتب کرنا شروع کر دئیے، ڈالر کی رفتارکو بریک لگ گئے جبکہ سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں