تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

مقامی طور پر تیارکردہ پہلا چینی مسافر طیارہ ایئر لائن کے حوالے

بیجنگ : چین کی مقامی فضائی کمپنی نے سرکاری ادارے کا تیارکردہ طویل فاصلہ طے کرنے والا جیٹ طیارہ اپنے بیڑے میں شامل کرلیا ہے۔

اس حوالے سے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طیارے کا ماڈل سی 919چین کی ایسٹرن ائیر لائنز لمیٹڈ کے حوالے کیا گیا ہے جس کا شمار چین کی چار بڑی ائیر لائنز میں کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیٹ طیارے کا پہلا ماڈل شنگھائی کے ایک ہوائی اڈے پر ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے حوالے کردیا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طیارے میں 164 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، یہ اقدام چین کی ہوائی جہاز کی صنعت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

چین کے اس نئے کمرشل طیارے کا تعلق کم چوڑائی والے طیاروں سے ہے۔ جن کی چوڑائی تقریباً 13 فٹ ہوتی ہے اور اس کی ایک قطار میں تقریباً 6 نششتیں لگائی جاتی ہیں۔

سی 919 جیٹ لائنر کو ایئر بس اے 320 اور بوئنگ 737 کے مقابل تیار کیا گیا ہے، طیارے میں ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد وہ ڈھائی ہزار سے ساڑھے تین ہزار میل تک پرواز کرسکتا ہے۔

پچھلے مہینے کمرشل ائیر کرافٹ کارپوریشن نے بتایا تھا کہ اسے چین کی لیزنگ کمپنیوں سےسی 919 کے 300آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔

اس سے قبل کمپنی نے کہا تھا کہ اس کے پاس جی ای کیپٹل ایوی ایشن سروسز اور تھائی لینڈ کی سٹی ائیرویز سمیت سی919 کے لیے 28 صارفین کی جانب سے 815 آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -