تازہ ترین

کورونا وائرس سے متعلق الزامات، چین کا امریکا کو کرارا جواب

بیجنگ : چین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکا کے الزامات ایک بارپھرمسترد کردئیے اور کہا چین کا وائرس کے پھیلاؤمیں کوئی کردار نہیں، امریکی رہنماؤں کا چین پر الزام لگانے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کوسمجھنا چاہیے اس کا دشمن چین نہیں وائرس ہے، چین کا وائرس کے پھیلاؤمیں کوئی کردارنہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی رہنماؤں کاچین پرالزام لگانے کا سلسلہ بندہوناچاہیے، چین خودوائرس کا شکارہوا۔یہ انسانیت دشمن وائرس کہیں بھی حملہ کرسکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک مل کر وائرس پر قابو پانے کی کوششیں کریں۔

گذشتہ روز چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ چین دیگر ممالک میں حفاظتی لباس، ماسک، دستانے اور طبی آلات فراہم کررہا ہے، عالمی ادارہ صحت اور بیشتر ممالک کے ماہرین کہہ چکے کرونا وائرس لیب میں تیار نہیں ہوا، سازشی نظریات چینی اور امریکی سائنسدانوں میں تعاون میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

ترجمان نے الزام تراشی کے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکا کو اب جان لینا ہوگا اس کا دشمن کروناوائرس ہے چین نہیں، ہمیں اس وقت صحت عامہ کے بہت بڑے بحران کا سامنا ہے، ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے ہم آہنگی سے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کرونا ازخود تیار کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی غلطی اگر چین نے جانتے بوجھتے کی ہے تو پھراُس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -