اشتہار

کسی حکومت کے آنے جانے سے سی پیک پراثر نہیں پڑےگا ، چین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین کے ایشین افیرز ڈیپارٹمنٹ کےڈپٹی ڈویژن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ چین کی دوستی پاکستان سے ہے کسی حکومت سے نہیں ، کسی حکومت کے جانے اور نئی حکومت آنے کا سی پیک منصوبے پر اثر نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اقتدار میں ہو، چین کو فرق نہیں، چین کیلئے اسلام آباد میں حکومت کی تبدیلی سے زیادہ سی پیک منصوبے کی تکمیل زیادہ اہمت رکھتی ہے، چین کی دوستی پاکستان سے ہے کسی حکومت سے نہیں۔

ایشین افیرز ڈیپارٹمنٹ کےڈپٹی ڈویژن ڈائریکٹر کار لی پنگ فو کا کہنا ہے کہ کسی حکومت کے جانے اور نئی حکومت آنے کا سی پیک منصوبے پر اثر نہیں پڑے گا، منصوبے کی بروقت تکمیل اہمیت رکھتی ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان چین دونوں ممالک کے عوام کیلئے اہم ہے۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ چین اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں کی رفتار کم کرنے اور اس میں رکاوٹ نہیں چاہتا، اس لئے پاکستان میں جاری سیاسی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، 50منصوبوں میں سے19 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، کوئی طاقت جاری ترقیاتی منصوبوں میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔


مزید پڑھیں : چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ


کار لی پنگ فو نے کہاکہ چین اقتصادی راہداری منصوبے کے اہم حصے گوادر پورٹ کی تکمیل کے لئے سنجیدہ ہے ورامید ہے کہ گوادر ائرپورٹ، گوادر ایکسپریس وے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے اس سال کے اختتام تک شروع کر لیے جائیں گے۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے مطابق سی پیک منصوبہ چین کے ون بیلٹ ون روڈمنصوبے کا حصہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھائے ۔

خیال رہے کہ چین نے موجودہ حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی، نون لیگی حکومت گزشتہ چار سال سے مسلسل سی پیک کا کریڈٹ لے رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں