تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مالی مسائل سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کی ہر حال میں مدد کرے گا،چینی نائب وزیرخارجہ

بیجنگ : چینی نائب وزیرخارجہ ،کونگ ژوینگ یو کا کہنا ہے کہ مالی مسائل سےنمٹنےکیلئے چین پاکستان کی ہر حال میں مدد کرےگا،  دورے میں پاکستان کی مدد کیلئے اصولی طورپربات طے ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی نائب وزیرخارجہ کونگ ژوینگ یو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا  چین پاکستان کی مالی بحران حل کرنے کے لئے مدد کرے گا اور مدد کے معاملے پر مذاکرات کریں گے۔

کونگ ژوینگ یو نے واضح کیا کہ سی پیک کے تحت معاہدوں منصوبوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کمی نہیں، سی پیک معاہدے میں کوئی رودبدل نہیں کیا گیا۔

چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا حالیہ دو رے میں دونوں ممالک کےدرمیان پاکستان کی مدد کی بات اصولی طور پرطےہوچکی ہے، عملی اقدامات کیلئےمتعلقہ حکام تفصیلی گفتگوکریں گے۔

یاد رہے آج پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئےگئے۔

مزید پڑھیں :  پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

جن میں زراعت ،تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چینی وزیراعظم نے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ  بھرپور میزبانی پر وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کاشکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق اظہار اطمینان  کیا، وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو نئے پاکستان کے وژن سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے گزشتہ ماہ سعودیہ عرب کی جانب سے پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا امدادی پیکج ملا تھا تاہم اس کے باوجود ادائیگیوں کاتوازن برقرار رکھنےکیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سےبھی پروگرام لینا پڑےگا۔

Comments

- Advertisement -