ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بشام دہشتگرد حملے پر چین کا اہم بیان آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان چینی سفارتخانہ نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی قافلے پر خودکش حملہ پر اہم بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی سفارتخانہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، داسو دہشتگردانہ حملے سے قطع نظر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا سرکاری مؤقف ہے۔

ترجمان چینی سفارتخانہ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ ملکر سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فروغ دینا بھی ہمارا سرکاری مؤقف ہے،  پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے حمایت جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان چینی سفارتخانہ نے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی کوششوں کی بھی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کیساتھ کام کرنے اور دونوں جانب عوام کو فوائد پہنچانے کیلئے پرعزم رہیں گے۔

دوسری جانب آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کرتے ہوئے بشام واقعے کی تحقیقات کے لیے چین سے آئی تفتیشی ٹیم کو بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں