بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت بھی کر دی۔
بدھ کے روز چین کے صدر شی جن پنگ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے بیجنگ میں چین کے عظیم ہال آف دی پیپل میں ایک تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں چینی صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہا کہ چین فلسطین کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔
چینی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے ایک اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا کہ چین اقوام متحدہ کا مکمل رکن ریاست بننے کے لیے فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔