تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

6 جی سے متعلق بڑی خوشخبری

بیجنگ: چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 2030 میں 6 جی کا تجارتی استعمال شروع ہونے کا قومی امکان ہے۔

چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رہنمائی میں جون 2019 میں تشکیل پانے والے آئی ایم ٹی 2030 (6 جی) تشہری گروپ کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق نیکسٹ جنریشن موبائل مواصلاتی ٹیکنالوجی جدید کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بلاک چین کو مربوط کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 جی نیٹ ورک حقیقی فزیکل دنیا اور ورچوئل ڈیجیٹل کو گہرا مربوط کرتے ہوئے عملی جامہ پہنائے گا اور ہر چیز کے ذہین رابطے اور ڈیجیٹل جڑواں کی ایک نئی دنیا تعمیر کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ ٹیلی کام ٹیکنالوجیز تھری جی پی پی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے 6 جی بین الاقوامی تکنیکی معیار کی 2025 کے آس پاس تحقیقات اور تعمیر شروع کریں گی اور اس کا تجارتی استعمال 2030 کے قریب متوقع ہے۔

چین نے 2019 میں 5 جی کے لائسنسز کا اجرا اور 6 جی کی تحقیق و تیاری شروع کردی تھی، چین نے 6 جی ٹیکنالوجی کے مستقبل کے حوالے سے خاکہ ترتیب دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

Comments

- Advertisement -