تازہ ترین

چین پاکستان کا 6.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر غور کریگا

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے چین پاکستان کا 6.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر غور کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے چین پاکستان کا 6.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر غور کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند ماہ میں اس قرض کورول اوورکرنے پر پیش رفت متوقع ہے، پاکستان جون 2023 تک یہ قرضہ رول اوور کرانا چاہتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 6.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے پر چین سے باضابطہ بات کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ چین کا دورہ کیا جس میں کئی معاملات پر اہم پیش رفت ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -