ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تجارتی جنگ، چین نے امریکا میں مذاکراتی دور کامیاب قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکراتی دور کو چین نے کامیاب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چینی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے اس دوران تجارتی جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی چین کے مذاکراتی وفد کی قیادت کررہے ہیں، جبکہ انہوں نے مذاکرات کو کامیاب قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

اپنے ایک بیان میں چینی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سہ روزہ مذاکرات انتہائی مفید اور مثبت پیش رفت کے حامل رہے ہیں، امید ہے ثمرات نظر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں غیر محصولاتی اقدامات ، تحفظِ حقوق دانش، زرعی معاملات، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور معاہدوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیو ہی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گفتگو بہتر لائحہ دے دی، امید ہے تجارتی تنازع جلد حال ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ چینی نائب وزیر اعظم اس مذاکراتی سلسلے میں اپنے وفد کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی مشترکہ طور پر تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ سٹیون منوچن کے پاس ہے۔

تجارتی جنگ، امریکی وفد مذاکرات کے لیے چین پہنچ گیا

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے، ممکن ہے دوطرفہ مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ایک معاہدہ ہوجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں