تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

چین کا تحمل آخری حد تک پہنچ گیا ہے، بھارت تاخیری حربے استعمال نہ کرے، چینی وزارت دفاع

بیجنگ : چین نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا تحمل آخری حد تک پہنچ گیا ہے، بھارت ڈوکلام کے تنازعے پرتاخیری حربے استعمال نہ کرے

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ڈوکلام کے تنازعے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کے لئے چین نے رواداری اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، چین کا تحمل آخری حد تک پہنچ گیا ہے، بھارت تاخیری حربے استعمال نہ کرے۔

چینی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ چینی افواج کے بارے میں کوئی ملک غلط فہمی میں نہ رہے، چینی فوج ملکی سلامتی اور مفادات کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی چین نے بھارت کو وارن کیا تھا کہ ملک کی سلامتی اورسرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں بھارت چینی فوج کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پہاڑاپنی جگہ سے ہل سکتے ہیں لیکن چینی عوام کے عزم کوہلانا ناممکن ہے، چین کی خودمختاری اورسرحدوں کی حفاظت کو مستقل مضبوط کیا جارہا ہے۔


مزید پڑھیں : بھارت چینی فوج سے متعلق غلط فہمی میں نہ رہے،چین


گشتہ دنوں یہ خبریں بھی گرم تھیں کہ سکم پر چینی فوج کے ہاتھوں 158 فوجی مارے گئے، تاہم چین نے اس کی بھی تردید کی تھی۔

چین نے بھارت سے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلالے۔

خیال رہے کہ سکم کے قریب علاقے ڈوکلا م کے علاقے میں بھارت اورچین کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے کشیدگی ہے اور دونوں ممالک نے ہزاروں فوجی سرحد پر تعینات ہیں۔

چین کا الزام تھا کہ بھارتی فوج حال ہی میں اس کے ریاستی علاقے میں داخل ہو گئی تھی اور بھارت کے شمال مشرقی علاقے سکم کے حوالے سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین جو مفاہمت ہوئی تھی، بھارت اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -