ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چائنا کے پہلے کروز بحری جہاز کے تاریخی سفر کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ :چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ کروز بحری جہاز ’’آڈورے میجک سٹی‘‘نے تجرباتی بنیاد پر اپنے تاریخی سفر کا آغاز کردیا۔

چین کی خبر ایجنسی شنوا کی رپورٹ کے مطابق دیو ہیکل مسافر بحری جہاز نے 1300 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم اور تجرباتی سفر کے لئے مختلف ممالک سے مدعو کی گئی شخصیات کے ہمراہ گزشتہ روز شنگھائی سے لنگر اٹھالیا۔

China

- Advertisement -

ایک روزہ تجرباتی سفر مکمل کرنے کے بعد جہاز کل بندرگاہ پہنچے گا اور یکم جنوری کو پہلا تجارتی سفر شروع کرے گا۔ توقع ہے کہ جہاز تجارتی سفر سے پہلے ایک اور تجرباتی سفر کرے گا۔

کروز

واضح رہے کہ کروز جہاز چین کی شپ یارڈ کمپنی ‘سی ایس ایس سی’ کی کمپنی ‘وائے گایچیاؤ شپنگ’ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ کروز کی لمبائی 323 میٹر اور وزن ایک لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے۔ کروز 5 ہزار 246 مسافر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔16 منزلہ جہاز میں 2 ہزار 125 مسافر کمرے اور 40 ہزار مربع میٹر مشترکہ استعمال کی جگہ ہے۔

large

جہاز کو جاپان سے جنوبی ایشیاء تک کے سیاحتی سفر کے علاقے میں استعمال کیا جائے گا، کروز بحری جہاز بنانے کے بعد چین عسکری، تجارتی اور سیاحتی تینوں شعبوں میں بحری جہاز بنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں