تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

چین میں گرمی نے تھیلی میں موجود جھینگے پکا دیے

بیجنگ: چین کو ان دنوں گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے اور مختلف شہروں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی صوبے ہنان کے علاقے شن یانگ سے تعلق رکھنی والی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک مقامی سپر مارکیٹ سے زندہ جھینگے خرید کر گھر لا رہی تھیں کہ رستے میں گرمی کی وجہ سے جھینگے پانی سے بھرے تھیلی کے اندر ہی ابل کر پک گئے تھے ۔

مذکورہ خاتون کی ویڈیو چینی  سرچ انجن بیڈو پر  ہیٹ ویو کے شکار جنوبی چینی شہروں  میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس دن درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تھا جب انہوں نے صبح 9 بجے ایک سپر مارکیٹ سے زندہ جھینگے خریدے اور وہ ایک گھنٹے سے بھی پہلے اپنے گھر واپس پہنچ چکی تھی لیکن جب وہ گھر پہنچی تو  وہ جھینگے جو  زندہ حالت میں خریدے تھے وہ برائٹ ریڈ رنگت کے ہوگئے تھے جیسے انہیں ابلتے ہوئے پانی میں پکایا گیا ہو۔

خاتون کا کہنا تھا کہ  جھینگے خریدنے کے بعد انہوں نے وہ تھیلی ایک بار  تپتی ہوئی زمین پر رکھا تھا جس کے بعد  اسے اپنی برقی بائک کی پیچھے کی سیٹ پر رکھ دیا تھا جو اس وقت ابالنے کی حد تک گرم تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

Comments

- Advertisement -