اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

پیوٹن کے بعد چینی صدر کا بھی بھارت جانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے انکار کے بعد چینی صدر شی جن پنگ کا بھارت کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کا امکان کم ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ چین سمیت جی 20 گروپ میں شامل ایک ملک میں تعینات دو بھارتی سفارتکاروں نے بتایا ہے کہ اجلاس میں چین کی جانب سے وزیر اعظم لی کی چیانگ شرکت کریں گے۔

اس متعلق بھارت یا چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: پیوٹن کا جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار

رپورٹ کے مطابق شی جن پنگ 5 سے 7 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ جی 20 اجلاس 9 سے 10 ستمبر نئی دہلی میں ہوگا۔

اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کی اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات ہو سکتی ہے جن کی شرکت یقینی ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سرکاری عہدے دار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ اجلاس میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

چین میں موجود دو غیر ملکی سفارتکار اور G20 ملک سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری عہدے دار نے بتایا کہ شی جن پنگ کی جی 20 اجلاس کیلیے بھارت روانگی کا امکان بہت کم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں