ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پیوٹن کا جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گرفتاری کے ڈر سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدارتی محل کریملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ولادیمیر پیوٹن کا جی 20 اجلاس میں فی الحال شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین میں جنگی جرائم کا قصور وار ٹھہرایا اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

- Advertisement -

روسی صدر گرفتاری کے ڈر سے غیر ملکی دورے نہیں کر رہے۔ حال ہی میں انہوں نے جنوبی افریقا میں ہونے والی برکس سربراہی اجلاس میں بذریعے ویڈیو لنک اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

رواں سال بھارت کو جی 20 اجلاس کی صدارت کی ذمہ داری ملی ہے۔ اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں 29 ممالک کے سربراہاں کی شرکت متوقع ہے۔ علاوہ ازیں یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سمیت 14 بین الاقوامی تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روسی صدر پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

روس نے یوکرین کے خلاف گزشتہ سال فروری میں جنگ شروع کی جو اب تک جاری ہے۔ روس نے فوجی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پڑوسی ملک کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔

امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک نے جنگ میں یوکرین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور اس کو امداد سمیت جنگی ہتھیار بھی مہیا کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں