پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چار چینی تاجر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، چینی کنسورشیم کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کے شئیرز خریدے جانے بعد چار چینی ڈائریکٹر بھی بورڈ کا حصہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس کے 40 فیصد شیئرز خریدنے والی چاروں کمپنیوں کا ایک ایک ڈائریکٹر ایکسچینج کے بورڈ کا حصہ ہوگا، چار چینی ڈائریکٹر شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، چائنا فنناینشل فیوچر ایکسچینج، شین زین اسٹاک ایکسچینج اور پاک چائنا انویسٹمنٹ کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں چار چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد  حصص سب سے زیادہ بولی لگانے کے بعد خریدے تھے، بولی کے وقت امریکی اور یورپی ممالک کی بھی کمپنیاں موجود تھیں مگر چینی کمپنیاں سب پر بازی لے گئیں تھیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے 40 فیصد حصص خریدنے والی کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ شیئرز کنسورشیم نے خریدے تھے، خریداری کے عمل کے بعد ڈی میوچلائزیشن کا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں