اشتہار

ویڈیو: خطرناک اسٹنٹ کے دوران خاتون گر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں لائیو پرفارمنس کے دوران جمناسٹک بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں لائیو پرفارمنس کے دوران خاتون جمناسٹ ’سن‘ کے شوہر پیروں سے پکڑنے میں ناکام ہوگئے جس کے نتیجے میں وہ تیس بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

دو بچوں کی والدہ خاتون جمناسٹ کو حادثے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

- Advertisement -

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اور ان کے شوہر بغیر کسی حفاظتی سامان کے اسٹنٹ کرنے میں مصروف تھے جبکہ انہیں دیکھنے والے حیران اور خوش ہو رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی خاتون اونچائی سے گرتی ہے تو لوگوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر صارفین نے ان دونوں افراد کی ماضی کی ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں دیکھا گیا کہ وہ بغیر حفاظتی اقدامات کے خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں۔

خاتون کے شوہر ژانگ نے بیوی کے ساتھ لڑائی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یکہ ہم ہمیشہ ایک ساتھ خوش تھے ہمارے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں