تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مالکان نے ملازمین کا شکریہ ادا کرنے کیلئے پاؤں دھونا شروع کردئیے

بیجنگ : سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے مالکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی کاکردگی پر انعام دینے کی بجائے پاﺅں دھوناشعبدہ بازی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ایک کاسمیٹک کمپنی کے دو مالکان نے اپنے بہترین ملازمین کی خدمات اور محنت کا اعتراف ان کے پاوں دھوکر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چینی کمپنیوں کے سربراہ اپنے نالائق ملازموں کو لال بیگ کھلاتے اور سڑک پر رینگنے کی سزا دیتے رہے لیکن اب صوبہ جینان سے بننے والی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دو خواتین ایگزیکٹو کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بہت سے ملازمین کے جوتے اتار کر ان کے پاؤں دھورہی ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تمام عمل کا مقصد ان ملازمین کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوں نے دن رات محنت کرکے کمپنی کو فائدہ پہنچایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے خود ملازمین کا مورال بھی بلند ہوا تاہم چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر اس پر تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ کمپنی نے ملازمین کو کوئی انعام نہیں دیا صرف ان کے پاؤں دھوکر جان چھڑالی جبکہ ایک اور شخص نے اسے نچلے درجے کا شعبدہ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -