اشتہار

چینی کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چینی کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ ہوگئی ، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن سے چینی بس کمپنی یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری منیجر Paul Zhang کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سروس ہیڈ یوٹونگ Wayner Wang بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن ر الطاف حسین ساریو اور این آر ٹی سی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

یوٹونگ بسز چائنہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ ہوگئی ، پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگایا جائے گا۔

اس حوالے سے آئندہ ہفتے تک پلانٹ سےمتعلق ٹھوس پروپوزل تیار کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ پلانٹ 15سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا، محکمہ ٹرانسپورٹ کی بھرپور کوشش ہے کہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پلانٹ لگایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلانٹ لگنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری آئے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں