ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

چینی کمپنی کا پاکستان کی بحری صنعت میں بڑی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان کی بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کےتعاون سے چین کی سرمایہ کاری کے ذریعے بحری صنعت کے فروغ کا آغاز ہوگیا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کی جانب سے بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر جیسی بندرگاہوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجودہیں، اس ضمن میں پورٹ قاسم پر نمکین پانی کوپینے کے قابل بنانے کا پلانٹ لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے ذریعے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

چین نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے ساتھ مستقبل میں بھی مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چین کی سرمایہ کاری کے باعث بحری شعبےمیں جدیدسہولیات اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں