تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چینی قونصل خانہ حملہ کیس: ملوث کالعدم تنظیم کے5 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی : عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کالعدم تنظیم کے ملوث ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہپ عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس کردئیے جبکہ مقدمے میں نامزد 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالطیف سمیت دو ملزمان جرم کا اعتراف کرچکے ہیں جس کے بعد ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 بیان قلمبند کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی انڈین ایجنسی را نے مالی معاونت کی جبکہ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی۔

ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا جبکہ گرفتار ملزمان نے چینی قونصل خانے کی ریکی بھی کی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دےدیا۔

Comments

- Advertisement -