تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امن و استحکام کے لیے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کے لیے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کریں گے، پاکستان کو عالمی تنازعات کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی مکمل سپورٹ کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ چینی سفیر بھی موجود تھے۔

چینی وزیر خارجہ نے سی پیک میں چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاک فوج کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے، چین دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی پر یقین رکھتا ہے۔

آرمی چیف سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کی ملاقات، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر نے پاک سعودی مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو سراہا، سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، دونوں ممالک میں بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔

Comments

- Advertisement -