اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی : صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کا نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کے نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے واقعے میں ملزم کے نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف ہوا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم شام 3:54 بجے صدر میں کلینک کے پاس پہنچا اور شام4:06 بجے تک ادھر ادھر گھومتا رہا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم 4:07 بجے ڈینٹل کلینک کے اندر گھسا ، پھر 2منٹ بعد باہر آیا اور ماسک اتارا، ماسک اتارنے سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے کانوں پر موبائل فون ہینڈ فری لگا رکھا تھا، جس کا مطلب ملزم کسی سے مسلسل رابطے میں تھا۔

ملزم چند منٹ کلینک میں بیٹھا پھر نائن ایم ایم پستول سےفائرنگ کی، سی سی ٹی وی میں ملزم کو واردات کے بعد کلینک سے نکل کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔

ملزم کا ساتھی اسٹارٹ موٹرسائیکل پر جہانگیر پارک کے گیٹ پر موجود تھا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ملزم بھاگتے ہوئے جمپ لگاکر موٹر سائیکل پر بیٹھا ایم اے جناح روڈ کی طرف فرار ہوئے، ملزم نے بلیو پینٹ شرٹ ،موٹر سائیکل چلانے والے نے ماسک اور شلوار قمیض پہنی تھی ۔

پولیس کے مطابق دہشت گردی میں ملوث ملزم نے ریڈ کیپ کے علاوہ چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں