اسلام آباد : چین کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ5سال میں سی پیک کے11منصوبے مکمل کئے گئے، مزید بیس منصوبے پائپ لائن میں ہیں، سی پیک میں12لاکھ نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے نے سی پیک منصوبوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں ہیں جس کے مطابق گزشتہ5سال میں سی پیک کے11منصوبے مکمل کئے گئے جبکہ مزید11منصوبوں کی تکمیل کا کام جاری ہے۔
سی پیک منصوبوں کی کل سرمایہ کاری18.9ارب ڈالر ہے، چینی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے20مزید منصوبے پائپ لائن میں ہیں، جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، گوادر پورٹ اور صنعتی تعاون شامل ہے، سی پیک سے پاکستانی عوام کو75ہزار نوکریوں کے مواقع ملے۔
سی پیک2015سے2030تک7لاکھ نوکریاں پیدا کرےگا، پاکستانی منصوبہ بندی کے مطابق سی پیک میں12لاکھ نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔
ترجمان چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبے شارٹ ٹرم، مڈم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے ہیں، شارٹ ٹرم2020، مڈم ٹرم 2025 تک مکمل ہوں گے، سی پیک کے تحت لانگ ٹرم منصوبے 2030تک مکمل ہوں گے، اب تک7توانائی منصوبے مکمل کئے، جن سے6900 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: سی پیک ، پاکستان نے صرف چھ ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کرنا ہے، چینی حکام
چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں صرف دو فیصد شرح سود پر5.87ارب ڈالرز کا قرض دیا گیا، گوادر فری زون کی تکمیل کاکام 2030 تک مکمل ہوگا، اس کے علاوہ چینی کمپنی گوادرپورٹ پر25کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔