سنگاپور: چین کے لیفٹیننٹ جنرل ہی لی کا کہنا ہے کہ چین کو پورا حق ہے کہ وہ اپنےعلاقے میں کہیں بھی فوج اور اسلحہ تعینات کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے لیفٹیننٹ جنرل جنرل ہی لی نے امریکی وزیردفاع کے اس بیان کو غیرذمہ دار قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ چین کو متنازع بحیرہ جنوبی چین میں میزائل نصب کرکے اپنے پڑوسی ملکوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔
جنرل ہی لی نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں فوج کی تعیناتی نشنل ڈیفنس پالیسی کا حصہ ہے اور فوج اور اسلحلہ اس جگہ ہونےکا مقصد ہے کہ کوئی اور وہاں قبضہ نہ کرلے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے میں فوج تعینات کرسکتے ہیں اور اسلحہ بھی پہنچا سکتے ہیں کوئی ملک اس بارے میں شور مچائے تو ہماری نظر میں یہ ہمارے اندورونی معاملات میں مداخلت ہے۔
چینی فوج کی بحیرہ جنوبی چین میں عسکری سرگرمیاں، امریکہ نے وارننگ دے دی
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ چین متنازع بحیرہ جنوبی چین میں میزائل نصب کرکے اپنے پڑوسی ملکوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔
سنگاپور میں سالانہ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ چین کے اقدامات سے اس کے مقاصد پرسوال اٹھتا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔