ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

چینی فنکاروں نے پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ گرانے پر بھارت کا مذاق بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوالیا، چینی فنکاروں نے پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ گرانے پر بھارت کو ان ہی کے انداز میں روسٹ کردیا۔ہے۔

چینی فنکاروں نے پاکستان کی جانب سے رافیل طیارہ گرانے پر گانا بنایا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں چار فنکاروں کو بھارتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ گانے کو چینی زبان میں جاری کیا گیا، تاہم فنکاروں کی فنکاری کی وجہ سے گانے کے بول کو آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں بھارتیوں کا مذاق بناتے ہوئے کہا فنکاروں نے کہا کہ ہم (بھارت) نے مر مر کے پیسے جمع کرکے چند رافیل طیارے خریدے تھے اور پاکستان نے وہ بھی گرادیے۔

چینی فنکار اپنی زبان میں کہتے ہیں کہ اب دوبارہ خریدنے جائیں گے تو وہ ہمیں بیچیں گے بھی نہیں، پاکستان نے طیارے گرا کر اربوں روپے کا نقصان دے ڈالا۔

چینی فنکاروں کی یہ ویڈیو نہ صرف چین بلکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس سے بھارت کا خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈیا کے فرانسیسی ساختہ جنگی جہاز رافیل مار گرائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے بھارتی فضائی حدود میں ہی گرائے گئے تھے، جس کے بعد فرانسیسی ساختہ جنگی جہازوں کے شیئرز بھی گر گئے تھے۔

یہ بھی خیال رہے کہ  پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے فرانسیسی ساختہ بھارت کے جنگی جہاز گرائے، پاکستان کے پاس زیادہ تر چینی ساختہ جنگی جہاز اور دفاعی سسٹم ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

پاک بھارت کشیدگی -7 مئی 2025

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں