تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ویکسین اسکینڈل ، چینی افسر کو 10 سال قید کی سزا

بیجنگ : چین میں سابق افسر رشوت کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

چینی اخبار کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ین ہونگ زہنگ کو 10 برس قید اور 5 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنادی گئی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈرگ ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے رشوت لی تھی۔

اس سے قبل ملزم کی بیوی اور بیٹے کو الزام میں شامل ہونے کے تحت قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

انہوں نے اس اسکیم کے تحت پراپرٹی اور 5 لاکھ 10 ہزار ڈالر نقد رقم اور ہاتھی کے دانتوں سے بنائی گئی مصنوعات رشوت کے طور پر لی تھی۔

ین کو اپریل 2015 میں حراست میں لیا گیا تھا ، ان پر چار بائیوٹیک کمپنیوں کو برڈ فلو سمیت مختلف ویکسین کے لئے حکومت اجازت نامہ دلوانے کیلئے رشوت لینے کا الزام عائد تھا۔

خیال رہے 2010 میں چین کے مشرقی صوبے شیڈونگ میں ماں اور بیٹی نے 25 اقسام کی وہ ویکسین فروخت کی تھی ،جن کی معیاد ختم ہوگئی تھی، ان کی مالیت 570 ملین ین سے زائد تھی۔

Comments

- Advertisement -