اشتہار

چینی صدر دماغی مرض میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی طبیعت ناسازی کے بعد اب چینی صدر شی جن پنگ کے دماغی مرض میں مبتلا ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ دماغی مرض’سیریبرل انیوریزم‘ میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہیں گزشتہ سال کے آخر میں اسپتال میں داخل بھی ہونا پڑا تھا۔

’شی جن پنگ نے بیماری کا علاج کرنے کے لیے سرجری کروانے کے بجائے روایتی چینی ادویات سے علاج کروانے کو ترجیح دی ہے۔

- Advertisement -

سرجری کے برعکس چین کی روایتی ادویات خون کی نالیوں کو نرم کرتی ہے اور انیوریزم کو سُکیڑتی ہے۔

واضح رہے کہ چینی صدر کی صحت کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں جب اُنہوں نےعالمی کورونا وباء کے پھیلاؤ کے آغاز سے لے کر بینجنگ میں منعقد ہونے والے ونٹر اولمپکس تک غیر ملکی رہنماؤں سے ملنے سے گریز کیا تھا۔

جبکہ 2019 میں کورونا وباءکے پھیلاؤ کا آغاز ہونے سے قبل بھی چینی صدر کو ان کے دورۂ اٹلی کے دوران تھوڑا لنگڑا کر چلتے ہوئے اور پھر بیٹھنے کے لیے سہارا لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اسی طرح شی جن پنگ کے شینزین میں عوام سے خطاب کے لیے تاخیر سے پہنچنے، آہستہ بولنے اور کھانسنے کی وجہ سے اکتوبر 2020 میں بھی ان کی صحت کے خراب ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی گئیں تھیں۔

’سیریبرل انیوریزم‘ کس قسم کی بیماری ہے؟

جانس ہاپکنز میڈیسن سینٹر کے مطابق، یہ دماغ میں ایک شریان کے غیر معمولی پھیلاؤ سے پیدا ہونے والا غبارہ ہے جوکہ دماغ میں خون کی نالی کی دیوار میں اندرونی پٹھوں کی تہہ کے کمزور ہونے سے ہوتا ہے۔

اس بیماری کو ’برین انیوریزم‘ یا ’انٹرا کرینیئل انیوریزم‘ بھی کہا جاتا ہے۔

’سیریبرل انیوریزم‘ یعنی چھالے جیسے پھیلاؤ کو دوبارہ سُکیڑا بھی جاسکتا ہے اور یہ اچانک پھٹ بھی سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں