جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چینی ماہرین کی اہم کاوش: کرونا کی شدت کو ختم کرنے والی اینٹی باڈیز کی نشاندہی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے طبی اور سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی اینٹی باڈیز تلاش کرلیں جو انسانی خیلے میں داخل ہوکر کرونا وائرس کی شدت کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کی سِنگ ہو یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے مطالعاتی تجزیہ کیا جس میں وبا کو شکست دینے والے مریضوں کے خون لیے گئے اور اُن کے جسم میں بننے والی اینٹی باڈیز کا مشاہدہ کیا گیا۔

ماہرین نے تجربے کے بعد دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایسی کئی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کرلی جو خلیوں میں کرونا وائرس کے داخل ہونے کی صلاحیت کو ختم کرنے میں انتہائی مؤثر ہیں۔

- Advertisement -

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ حالیہ تحقیق سے ملنے والے نتائج کے بعد کرونا کی روک تھام اور علاج میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اٹلی، کرونا وائرس کے مریضوں‌کی دیکھ بھال کے لیے روبوٹ تعینات

تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور سِنگ ہوآ یونیورسٹی کے پروفیسر ژینگ لِنچ کا کہنا ہے کہ ’ہماری ٹیم نے ایسی کئی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کی جنہیں دوا میں ملا کر استعمال کیا جائے تو  یہ علاج کے موجودہ طریقوں سے زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔ پروفیسر ژینگ کے مطابق یہ اینٹی باڈیز پلازما جیسے بارڈر لائن علاج میں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقی ٹیم نے جنوری میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے لی جانے والی اینٹی باڈیز کا تجزیہ شروع کیا تھا جس کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: ’اپریل کے آخر تک ٹرننگ پوائنٹ پر پہنچ سکتے ہیں‘

تحقیق کے دوران 206 مونوکلوئل اینٹی باڈیز علیحدہ کی گئیں ، یہ تمام وہ اینٹی باڈیز ہیں جو وائرس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں