بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

لاہورمیں ملنے والی محبت کو فراموش نہیں کرسکتا، چین کے نائب صدر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چین کے نائب صدر وانگ چی شن3روزہ دورہ پاکستان کےبعد واپس روانہ ہوگئے، چینی نائب صدر نے کہا لاہورمیں ملنےوالی محبت کو فراموش  نہیں کر سکتا، عثمان بزدار کا کہنا تھاپاکستان اورچین کی دوستی کالازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق چینی نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لاہورمیں آپ کی میزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے، چین کےنائب صدرکادورہ پاکستان دوستی کو مزید مستحکم کرےگا، پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان اور چین ترقی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہےہیں، عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، بھائیوں میں پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔

چینی نائب صدروانگ چی شن نے کہا لاہورمیں ملنےوالی محبت کوفراموش نہیں کرسکتا، شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چین ترقی وخوشحالی کےسفرمیں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، باہمی تعاون کی نئی جہتوں پرکام کرکے دوستی کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں : غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، عثمان بزدار

روانگی سے قبل چینی نائب صدر نے پنجاب میں بادشاہی مسجد کے میوزیم کا دورہ بھی کیا، جہاں موجود نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، چینی قونصل جنرل بھی نائب صدر کے ہمراہ تھے۔

گذشتہ روز چینی نائب صدر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، سی پیک پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی اور صنعت،زراعت، سیاحت ودیگرشعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

عثمان بزداراور چینی نائب صدر نے پنجاب،چین کےشہروں کے مابین اشتراک کار کوفروغ دینے پر بھی اتفاق کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا دو ملکوں کے نہیں، دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی ہے، چین نےسترکروڑلوگوں کوبیس برس میں غربت سےنکالا، غربت کےخاتمےکےلئےچین کےماڈل کو پنجاب میں نافذکریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں