تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کار حادثے کا شکار خاتون کے سر میں‌ 5 ، 5 سینٹی میٹر کی دو سوئیاں کہاں‌ سے آئیں؟

بیجنگ: چین میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کے سر میں پانچ پانچ سینٹی میٹر لمبی 2 سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ ژہو چند روز قبل حادثے کا شکار ہوئیں جس کے دوران اُن کے سر پر چوٹ آئی تھی، ڈاکٹرز نے احتیاط کے طور پر اُن کو سٹی اسکین کروانے کا مشورہ دیا ، جب اس کی رپورٹ آئی تو مریضہ اور ڈاکٹرز دونوں سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

 ڈاکٹرز نے خاتون کے دماغ کا سٹی اسکین کیا تو اُس میں سر کے اندر دو سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ڈاکٹرز کے مطابق دونوں سوئیوں کی لمبائی تقریباً پانچ پانچ سینٹی میٹر کے قریب ہے، یہ سوئیاں خاتون کے دماغ میں ٹریفک حادثے کی وجہ سے نہیں گئیں بلکہ پہلے سے موجود تھیں۔

سی ٹی اسکین کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ ٹریفک حادثے میں کوئی اندرونی چوٹ تو نہیں آئی مگر کھوپڑی میں سوئیوں کی موجودگی تشویشناک ہے۔

ژہو کا کہنا تھا کہ ’میرا کبھی سر کا آپریشن ہوا اور نہ ہی مجھے سر درد کی شکایت ہوئی، حیران ہوں کہ یہ سوئیاں کہاں سے اور کس وقت آگئیں‘۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ دونوں سوئیاں کھوپڑی کے اہم اور نازک حصے پر رکی ہوئیں ہیں، اس لیے خاتون کو کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اب اگر ہم انہیں باہر نہیں نکالیں گے تو بڑھتی عمر کے ساتھ یہ نقصان دہ ہوں گی۔

مزید پڑھیں: والدین کی غفلت، قینچی کمسن بچے کے سر میں گھس گئی

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کی کھوپڑی میں سوئیوں کی موجودگی حیران کن ہے مگر ممکن ہے کہ اس نے کم عمری میں جان بوجھ کر یا حادثاتی طور یہ نگل لیں ہوں اور اب اُسے یاد نہ ہو۔

سی ٹی اسکین رپورٹ آنے کے بعد خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے۔

Comments

- Advertisement -