23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

والدین کی غفلت، قینچی کمسن بچے کے سر میں گھس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں ماں باپ کی بے احتیاطی نے ننھے بچے کو زندگی اور موت کے منہ میں ڈال دیا، ڈاکٹروں نے دو گھنٹے آپریشن کرکے بچے کو بچالیا۔

(انتباہ: اس خبر میں بعض ایسی تصاویر ہیں جو بچوں اور کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہیں)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ’این ہوائی‘ میں پیش آیا۔ بچے نے کھیل کے دوران کلیپر(چھوٹی قینچی) کی نوک اپنے سر میں پھنسا لی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچہ گھر میں اسٹول پر کھڑا ہوکر قینچی سے کھل رہا تھا کہ اس دوران اچانک قینچی اس کے سر میں پھنس گئی جس پر والدین نے فوری طور پر متاثرہ بچے کو اسپتال پہنچایا۔

بھارت: والدین کی غفلت نے بچوں کی جان لےلی

ڈاکٹروں نے دو گھنٹے آپریشن کرکے بچے کے سر سے قینچی نکالی، میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں بچے کے سر کی کھال متاثر ہوئی خوش قسمتی سے دماغی ٹیشو بچ گئے۔

اس حادثے کے نتیجے میں بچے کی جان بھی جاسکتی تھی۔ بچے کی دادی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب والدین ٹی وی دیکھ رہے تھے، قینچی کو چھیڑے بغیر والدین نے بچے کو اسپتال پہنچایا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا تاہم بچے کو ابھی صحت یاب ہونا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں