جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنسل لینے دکان پر جانے والی بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ: پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں پنسل لینے دکان پر جانے والی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے علاقے چناب نگر کی رہائشی 8 سالہ مہرین گھر سے پنسل لینے دکان پر گئی تو دکاندار 40 سالہ سعید نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق دکاندار کے دو ساتھی ویڈیو بناتے رہے اور ویڈیو وائرل کردی، کمسن بچی کے والد دکان پر پہنچے تو ملزمان نے قتل کی دھمکیاں دیں۔

- Advertisement -

ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس کے بعد ملزم سعید کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایک اور زینب زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں ایک اور زینب کو درندگی کا نشانہ بنادیا گیا تھا، چارسدہ کی ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔

میڈیکل رپورٹ میں زینب سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو اٹھارہ گھنٹے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کا پیٹ اور سینہ چیرا گیا، معصوم بچی دو روز  قبل چارسدہ سے اغوا ہوئی  تھی،کمسن بچی کی لاش پشاور میں کھیتوں سے برآمد ہوئی، قتل کی وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پولیس نے زیادتی کے شبے میں 8 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے ،ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں