تازہ ترین

’بابر کو دو بار کھیلتے دیکھا، فوراً کپتان بنانے کا فیصلہ کیا‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو دو بار کھیلتے دیکھا اور فوری کپتان بنانے کا فیصلہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے 1992 کی تاریخ خود کو دہرا رہی ہے ہم نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں ہرایا اور پھر انگلینڈ کو فائنل میں ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ چیئرمین کو ہدایت کی کہ بابر اعظم کو فوری کپتان بنائیں۔

عمران خان نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کی بہترین تکنیک جیسا کھلاڑی آج تک نہیں دیکھا۔ٹیم کو ورلڈ کلاس کپتان کی ضرورت تھی۔‘

92 کے وننگ کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم اچھی ہے، امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 13 نومبر کو مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف ناصرف موجودہ و سابق کرکٹرز بلکہ دیگر ٹیموں کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم انگلش ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد باہر ہوگئی، ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی نصف سنچریاں بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کو شاندار 85 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،

Comments

- Advertisement -