13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

چترال میں گلیشیئر پھٹ گیا ، پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: چترال میں آرکری میں گلیشیر پھٹنے سے برساتی نالے میں شدیدطغیانی کے باعث گاؤں کے دونوں پل سیلابی ریلےمیں بہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں آرکری کے قریب گلیشیر پھٹ گیا، جس کے باعث برساتی نالے میں شدید طغیانی آگئی اور دولکی کے پل مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ گاؤں کے دونوں پل سیلابی ریلےمیں بہہ گئے تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جانی وانفراسٹرکچرنقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ کےساتھ رابطےمیں ہے اور پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل فعال ہے۔

دوسری جانب ہنزہ میں بھی حالیہ شدید گرمی کے باعث شسپر گلیشئر پگھلنے لگا ، پانی کے تیز بہاؤ سے ہنزہ اور پاک چین اقتصادی راہداری شاہراہ شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث متاثرہ پل کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

شاہراہ قراقرم پر چین کو ملانے والاحسن آباد کا عارضی پل طغیانی کی زد میں آگیا، جس کے بعد شاہراہ قراقرم گلگت تا ہنزہ ٹریفک متبادل سڑک مرتضیٰ آباد پر ساس ویلی نگر منتقل کردیا گیا۔

ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ٹریفک کو مرتضیٰ آباد سے شاہراہ نگر پر منتقل کیا گیا تاہم نگر انتظامیہ نے متبادل سڑک کو نگر مرتضیٰ آباد تاگنش پل روڈ کو کلیئر کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں