The news is by your side.

چترال میں بارشوں نے تباہی مچادی، 5 افراد جاں بحق

چترال میں تیز بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چترال کے ششی کوہ گاؤں میں خاتون سمیت 5 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ برنس میں سیلابی ریلہ رابطہ پل بہا کر لے گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اپر چترال کے گاؤں کھوز میں سیلابی ریلا گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں پہاڑوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپر چترال کے گاؤں کھوز میں سیلاب سے گھروں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ششی کوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ سیلاب میں پھنسے 40 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

اے سی نے مزید کہا کہ سیلاب سے تین دیہات میں سڑکوں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں