چترال : نجی اسکول کا پرنسپل جلاد بن گیا، بچے اور بچیوں پر وحشیانہ تشدد کرنے والے اسکول پرنسپل کو وزیر اعلیٰ کے پی کے کی ہدایت پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
چترال میں نجی اسکول کا پرنسپل ٹالی کی لکڑی سے بچوں پر تشدد کرتا رہا اوربچے پٹتے رہے، اےآروائی نیوز نے علاقے دروش میں واقعہ نجی اسکول کے پرنسپل کے ہاتھوں بچے اور بچیوں کو وحشیانہ تشدد کی ویڈیو نشر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انعام الکبیر نامی پرنسپل معصوم بچوں کو لاٹھی سے مار پیٹ رہا ہے اور بچے پرنسپل کے غضب سے بچنے کیلئے اسکول کے میدان میں یہاں سے وہاں روتے ہوئے اور سہمے ہوئے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کر رہےہیں، ان بچوں میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل تھیں۔
ویڈیومنظرعام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، پولیس نے پرنسپل کے خلاف چالڈ پروٹیکشن ایکٹ2010 کے تحت مقدمے کا اندراج کرکے نجی اسکول کے پرنسپل انعام الکبیر کو گرفتار کرلیا، جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
School Teacher in Chitral beat School Kid, GoKP quickly responded & Police ARRESTED him#KPKUpdates pic.twitter.com/n8BATGs9fL
— KPK Updates (@KPKUpdates) August 2, 2016
اس سے قبل وزیر تعلیم خیبرپختونخوا عاطف خان نے چترال میں نجی اسکول میں معصوم بچوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی، ان کا کہنا تھا کہ پرنسپل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔