جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

مسیحی برادری آج ایسٹرکاتہوارمنارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے‘ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج’ ایسٹر‘کا تہوارپورےجوش وخروش اورمذہبی رواداری کےساتھ منارہی ہے۔

پاکستان بھر میں گرجا گھروں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایاگیاہے ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کے دوران ملکی سلامتی،استحکام،امن اوربھائی چارےکےفروغ کےلیےدعائیں مانگی گئیں۔

- Advertisement -

اس موقع پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئےاورگرجاگھروں میں جانے والوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

عبادات کے بعد مسیحی برادری کےافراد نےقبرستانوں میں جا کراپنےعزیزواقارب کی قبروں پرپھول چڑھائے۔


سابق صدر آصف علی زرداری کی ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد


سابق صدرآصف علی زرداری نے مسیحوں کے تہوار ایسٹر کے موقع پر پاکستان اوردنیا بھر میں رہنے والے مسیحیوں کومبارکباد دیتے ہوئے اس عہدکی تجدید کی کہ وہ ہرقسم کی مذہبی منافرت اور مذہبی بنیادوں پربنائے گئے قوانین کے غلط استعمال کو مسترد کرتے رہیں گے۔

آصف علی زرداری نے ملک کی مسیحی برادری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پرامن، وفادار اور قانون پرعمل کرنے والی برادری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار قابل تعریف ہے۔


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد


واضح رہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دیتے ہوئےکہاکہ ایسٹرکےحوالےسے مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکےشریک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں