تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مسیحی برادری آج ایسٹرکاتہوارمنارہی ہے

کراچی : دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے, صدراور وزیراعظم نےمسیحی براردی کوایسٹرکی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

ملک بھر میں ایسٹر کا آغاز گرجا گھروں میں امن و سلامتی کی دعاؤں کےساتھ ہوا۔ مسیحی برادری نےایسٹرکیلئےخصوصی عبادات کااہتمام کیا۔

اس موقع پرگرجا گھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اورخصوصی گیت بھی گائےگئے۔

مسیحی تہوار کے موقع پر اہم ترین مذہبی تقریبات مشرق وسطیٰ میں یروشلم اورکیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن میں منعقد ہوں گی۔

گرجا گھروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیےگئےہیں۔ صدرممنون حسین نےمسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آئین اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کی ضمانت دیتاہے۔

وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کا کردارلائق تحسین ہے۔

عیسائیوں کا سب سے بڑا تہوار جوکہ ان کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مدتوں‌ اس کی تاریخ انعقاد میں اختلاف رہا۔

325ء میں رومی بادشاہ، قسطنطین اول نے ایشائے کوچک (ترکی) کے مقام پرازنک میں عیسائی علما کی ایک کونسل بلائی جسے نائسیا کی پہلی کونسل کہتے ہیں۔ لیکن یہ کونسل بھی ، مشرقی اور مغربی کیلنڈوں ‌میں اختلاف کے باعث کوئی متفقہ تاریخ مقرر نہ کرسکی۔

آرتھوڈاکس ایسٹرن چرچ ایسٹرکی تاریخ کا تعین جولین کیلنڈر سے کرتا ہے۔ مغربی ممالک میں یہ تہوار 22 مارچ سے 25 اپریل تک کسی اتوار کو منایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں