جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کاتہوار منارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیابھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش وخروش سے منارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مسیحی برادری کی جانب سے آج کرسمس کاتہوار مذہبی عقیدت واحترام اور جوش جذبے کےساتھ منایا جارہاہے۔

کرسمس کے تہوار کے حوالےسے ملک بھر کےگرجاگھروں،مسیحی علاقوں اور بستیوں میں کرسمس کی خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی،جہاں مسیحی برادری کی جانب سے خصوصی عبادت کی جائے گی اور ملک کی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

- Advertisement -

مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبرکوکرسمس کا تہوار مناتے ہیں جس میں عیسائی برادری کی جانب سےگرجا گھروں اور اپنے گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتاہے۔

کرسمس کے تہوار پر مسیحی براردی کی جانب سے ایک دوسرے کو تحائف بھی دیےجاتے ہیں۔

ویٹیکن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا،کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا بچوں اور خصوصاََ جنگ سے متاثرہ بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے پر زوردیا۔

پوپ فرانسس نےمزید کہا کہ ایسے بچوں کی بھوک مٹانے کی کسی کو پروا نہیں ان کے ہاتھوں میں کھلونوں کے بجائے ہتھیار ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کرسمس کے تہوار کےموقع پر مسیحی برادری کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں