جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

کرونا وائرس: مالی بحران کا شکار بھارتی خاتون کا شیرخوار بچے پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کرونا کے باعث مالی بحران سے متاثر ہونے والی خاتون نے سات ماہ کے بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارتی شہریوں کو صرف جانی نقصان ہی نہیں پہنچایا بلکہ شدید مالی بحران سے بھی دوچار کیا ہے جس کا نتیجہ گھریلو تشدد کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو سات ماہ کے بچے پر بہیمانہ تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے واقعے کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ گھر میں ساس، بہو، بیٹا اور سات ماہ کا بچہ مقیم ہیں اور گھر کا واحد کفیل بیٹا ہے جو کرونا لاک ڈاؤن کے باعث کئی ماہ سے بے روزگار ہے۔

بے روزگاری کے باعث گھر مالی بحران کا شکار ہوا تو ساس بہو میں نوک جھونک شروع ہوئی، جس کا نتیجہ گھریلو تشدد کی صورت میں سامنے آیا اور مآں نے ساس کا سارا غصہ اپنے سات ماہ کے بچے پر نکال دیا۔

پولیس نے ماں کو پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے کونسلنگ کی اور آئندہ شیرخوار پر تشدد نہ کرنے کی تنبیہ کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں