کیپ ٹاؤن: پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ وبائی صورت حال ایک مشکل گھڑی ہے، ہمیں فی الحال کرونا وائرس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرونا کے باعث بہت سے تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، کرکٹ میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔
عمران طاہر کو بیٹسمین نے منہ پر “جوکر” کہہ ڈالا
انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر میچز کا انعقاد عجیب اور حیران کن فیصلہ ہے لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے، ہمیں فی الحال کرونا وائرس کے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا۔
عمران طاہر کا عبدالقادر کو جذباتی انداز سے خراج عقیدت
لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا آغاز ضروری ہے، اگر ہم تماشائیوں کے بغیر کھیل ممکن بناتے ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے، میچ کے دوران جشن منانے سے خود کو روکنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔
باصلاحیت کھلاڑی نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کی تعریف کی۔ عمران طاہر نے مزید کہا کہ دنوں ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف گیند بازی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے اور گیند بازوں کو بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔