تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

چین نے چاند پر تحقیق سے متعلق اہم سنگ میل عبور کرلیا

بیجنگ: چین کی خلائی گاڑی چنگ 5 کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہو گئی ہے۔

چین کی قومی خلائی ایجنسی سی این ایس اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چنگ۔5 کو چوبیس نومبر کو چاند مشن کے لئے خلا میں بھیجا گیا، جو ایک سو بارہ گھنٹے کے سفر کے بعد چاند کی سطح سے تقریباً 400 کلو میٹر بلندی پر اس کے مدار میں داخل ہوئی۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ خلائی گاڑی بغیر کسی مسئلے کے مدار میں داخل ہونے کے بعد رفتار میں کمی اور اپنے زاوئیے کی درستگی جیسے چند ضروری اقدامات کے بعد چاند کی سطح پر بخیر و خوبی اتر جائے گی۔سی این ایس اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گاڑی چار حصوں پر مشتمل ہے اور چاند کے سطح سے تقریباً دو میٹر گہرائی سے دو کلو گرام پتھروں اور مٹی کے نمونے حاصل کرے گی، اپنے مشن کو مکمل کرنے کے بعد چنگ۔5 دنیا کےسفر پر روانہ ہو گی اور دسمبر کے وسط میں چین کے داخلی منگولیا خود مختار علاقے میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ناسا نے چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کردی

یہ تئیس روزہ مشن کامیابی سے مکمل ہونے کی صورت میں چین، امریکہ اور روس کے بعد چاند سے نمونے لانے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔

واضح رہے کہ 2019 میں چین کے ’چانگ ای فور‘نامی راکٹ نے چاند پر اتر کر تاریخ رقم کی تھی چین کے خلاباز اور سائنس دان بھی مریخ پر انسانی مشن روانہ کرنے کے حوالے سے بات کر چکے ہیں جو چین کی عالمی سپر پاور بننے کی کوششوں کی کڑی ہے۔

Comments

- Advertisement -