تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی ایجنسی صارفین کے واٹس ایپ پر نظر رکھتی ہے، وکی لیکس کا دعویٰ

نیویارک: وکی لیکس کی نئی دستاویزات سامنے آگئیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے واٹس ایپ اور اسمارٹ فون کا ڈیٹا حاصل کررہی ہے اور میسجنگ ایپ پر نظر رکھ رہی ہے۔

وکی لیکس کی جانب سے جاری نئی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکا کی خفیہ ایجنسی دیگر ممالک کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر عوام کے ٹی وی اور دیگر مواصلاتی نظام کا ڈیٹا بھی حاصل کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ واٹس ایپ استعمال کرنے والےلاکھوں صارفین کےاکاؤنٹس خطرے میں ‘‘

 نئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے نے ہزار سے زائد جعلی وائرس تیار کیے ہیں تاکہ الیکٹرانک اشیاء، آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز کا ڈیٹا حاصل کرسکے اور ان میں موجود سافٹ وئیر کی چیٹ کو حاصل کیا جاسکے۔

پڑھیں: ’’ وکی لیکس کا سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف ‘‘

وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) دیگر ممالک کے ساتھ اشتراک کر کے معروف مسیجنگ ایپس واٹس ایپ اور دیگر کے صارفین کی نجی چیٹ بھی اپنے پاس محفوظ کررہی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایجنسی کے جعلی سافٹ وئیر کے ذریعے ہیکنگ کی جاتی ہے اور صارف کی ٹائپنگ بھی مانیٹر کی جاتی ہے جبکہ ٹی وی آن ہوتے ہی کمرے میں نقل و حرکت بھی امریکی ایجنسی کے پاس محفوظ ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -