تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خفیہ مشن کے دوران سی آئی اے افسر قتل

واشنگٹن: افریقی ملک صومالیہ میں سی آئی اے افسر کی ہلاکت پر امریکا نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کے افسر نے کہا کہ جب سے امریکا نے صومالیہ میں سیکیورٹی ذمہ داریوں سے متعلق اپنے منصوبے پر نظر ثانی کی ہے، اس کے بعد سے الشباب نے یہاں حملہ تیز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے صومالیہ میں ایک آپریشن کے دوران سی آئی اے افسر شدید زخمی ہوا تھا، بعد ازاں اس کی موت ہوگئی تھی، سی آئی اے افسراس سے قبل امریکی بحریہ کا افسر تھا، اس کی شناخت کو عام نہیں کیا گیا تھا۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں ایک سینئر امریکی سی آئی اے انتظامی افسر کے حوالے سے کہا کہ صومالیہ میں ایک مہم کے دوران اس کے ایک افسر کی موت ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی صومالیہ سے چھ سو فوجیں واپس بلانے کا ارادہ رکھتی ہے، امریکی فورسز نے صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف کارروائی سنہ دوہزار گیارہ میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے احکامات کے تحت شروع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  صومالیہ میں‌الشباب کے خلاف امریکی کارروائی میں‌عام شہری بھی ہلاک ہوئے، رپورٹ

واضح رہے کہ افریقی ممالک میں دہشت و خوف کی علامت سمجھی جانے والی انتہا پسند تنظیم کالعدم الشباب افریقہ کے مختلف ممالک میں امن مشن اور ملکی افواج کو شدت پسندانہ کارروائی کا نشانہ بناتی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب نے صومالی اور امریکی فوجیوں پر حملہ کردیا تھا، حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -